13 اگست 2013 - 19:30
رہبر اخوان المسلمین کی لڑکی جانبحق

مصر سے موصولہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رہبر اخوان المسلمین کی لڑکی سکیورٹی دستوں کے حملوں میں جانبحق ہو گئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل نے فوری خبر دے کر اطلاع دی ہے کہ مصر میں رہبر اخوان المسلمین محمد البلتاجی کی لڑکی ’’عمار‘‘ جانبحق ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق البلتاجی کی لڑکی فوج کی جانب سے مرسی کے حامیوں پر کئے گئے حملوں کے باعث جانبحق ہوئی ہے۔دوسری طرف سے العربیہ ٹی وی چینل نے فوری خبر دی ہے کہ اخوان المسلمین کے نائب رہبر خیرت الشاطر کی ایک لڑکی اور ان کا داماد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مصر کے سکیورٹی دستے النہضہ اسکوائر کو مرسی کے حامیوں سے خالی کرنے کے بعد اب رابعۃ العدویہ اسکوائر کو خالی کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲